مقدس رمضان المبارک کا آغاز 19 جون سے ہوگا۔ اس وجہ سے لوگوں نے اس ہفتے ہی سحری اور افطار کی خریداری شروع کر دی تھی. رمضان مبارک کا چاند چہارشنبہ کو نہیں دیکھا گیا. ندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ہی پاکستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم اور افغانستان کے صدر سے فون پر بات کی اور انہیں اور وہاں کی عوام کو رمضان کی مبارکباد دے دی تھی.
انہوں نے رمضان المبارک کے مبارک دیتے ہوئے ان کے ممالک اور علاقے میں امن، ہم آہنگی کی دعا کی.
مریکی وزیر خارجہ جان کیری نے رمضان المبارک کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک عبادتو ں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ کیری نے کہا کہ، ہر جگہ پر موجود مسلمانوں کے لئے یہ خاص مہینہ روحانی قوت مہیا کرتا ہے.